ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرہ بنگلہ دیش میں ہونے کا امکان

بھارت کی جانب سے پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم نہ بھیجنے کے سخت مؤقف کے جواب میں پاکستان نے بھی ورلڈکپ 2023 کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔ ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت میچز بنگلادیش میں ہونے کا امکان ہے ۔ یہ ایونٹ رواں برس اکتوبر نومبر میں مزید پڑھیں

نواز شریف کا معاملہ سپریم کورٹ پر چھوڑ رہے ہیں، وزیردفاع خواجہ آصف کا بیان

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قانون سازی کی ذریعے نواز شریف کو ریلیف دینے کا تاثر غلط  ہے ہم نواز شریف یا جہانگیر ترین کا معاملہ سپریم کورٹ پر چھوڑ رہے ہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ماضی میں نواز شریف اور جہانگیر ترین کو مزید پڑھیں

اظہر مشوانی کی گمشدگی کے خلاف تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

پاکستان تحریک انصاف نے سوشل میڈیا ٹیم کے رکن اظہر مشوانی کی گمشدگی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی ہے۔  دنیا نیوز کے مطابق اظہر مشوانی کی گمشدگی کے خلاف جمعہ کے روز سہ پہر3  بجے احتجاج کیا جائے گا۔  واضح رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف کی جانب سے مزید پڑھیں

‘احسان اللہ پچھلے سال ٹرائلز پر آیا تھا مشورہ دیا تھا کہ ٹانگیں تگڑی کرو، عاقب جاوید نے ینگ گن سے متعلق دلچسپ انکشافات کردئیے

قومی ٹیم کے سابق  فاسٹ باولر عاقب جاوید نے  احسان اللّٰہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے بہت سیکھا ہے، اس میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے، وہ ہمارا پرانا پی ڈی پی کھیلا ہوا ہے، پچھلے سال بھی ٹرائلز پر آیا تھا اس کی سپیڈ اچھی تھی، اسے مشورہ دیا تھا مزید پڑھیں

نیویارک کی ایک سٹریٹ کو “بنگلہ دیش سٹریٹ” کا نام دے دیا گیا

رواں ہفتے ۲۶ مارچ کو بنگلہ دیش کے ۵۲ یوم آزادی کے موقع پر جیکسن ہائیٹس کی ۷۳ ویں سٹریٹ کو “بنگلہ دیش سٹریٹ” کا نام دیا گیا ہے۔ تختی آویزاں کرنے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بنگالی کمیونٹی کی کثیر تعداد کے علاوہ نیویارک سے خاتون رکن کانگریس گریس منگ، جیکسن ہائیٹس سے مزید پڑھیں

اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے پر فیفا نے انڈونیشیا کو بڑی سزا دے دی

فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے اسرائیلی ٹیم کی میزبانی سے نکار پرانڈونیشیا سے انڈ20 ورلڈ کپ کی میزبانی چھین لی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے بالی کے گورنر کی جانب سے ایونٹ میں اسرائیلی ٹیم کی میزبانی سے انکار کیا گیا تھا جبکہ اسرائیلی ٹیم کی متوقع شرکت پر مظاہرہ بھی مزید پڑھیں

سونے کی کان گر گئی، اندر پھنسے کان کنوں کے ریسکیو کی دلچسپ ویڈیو وائرل

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں افریقی ملک کانگو کے نو کان کنوں کو سونے کی ایک منہدم ہونے والی کان سے مزدوروں کو چھلانگیں لگا کر باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کان گرنے کا واقعہ ہفتے کے روز  جمہوریہ کانگو میں پیش آیا، جس کے دوران مزدوروں نے اپنی مزید پڑھیں

14 سالہ سروس میں 4500 سے زیادہ بار سگریٹ پینے کی بریک لینے والے سرکاری ملازم کو بھاری جرمانہ

 ایک جاپانی سرکاری ملازم حال ہی میں ملازمت پر 14 سالوں میں 4500 سے زیادہ مرتبہ سگریٹ نوشی کا وقفہ کرنے  کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوا ہے ۔ اسے کام کے اوقات میں سگریٹ جلانے پر تقریباً 11000 ڈالر کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ دی سٹریٹس ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اوساکا مزید پڑھیں

حالیہ بارشوں سے گندم کی فصل کو کتنا نقصان ہوا ؟ 

حالیہ بارشوں کے باعث گندم کی زیر کاشت 7 لاکھ 24 ہزار ایکڑ  سے زائد رقبے کونقصان ہوا، پنجاب میں گندم کے 4.3 فیصد خیبرپختونخوا میں 1.71 فیصدرقبے کانقصان ہوا۔ نیشنل فوڈ سکیورٹی کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ بارشوں سے گندم کا پیداواری ہدف 17 لاکھ ٹن گرگیا ہے، ہدف 28.37 ملین ٹن سے مزید پڑھیں

’’عدلیہ اصلاحات بل‘‘ پر صدر مملکت کا مؤقف بھی سامنے آگیا

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ عدلیہ اصلاحات بل سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ میں بل کا ڈرافٹ ایک دو روز پہلے پڑھا تھا لیکن اس میں کیا تبدیلیاں ہوئی ہیں اس متعلق مجھے علم نہیں ہے، مزید پڑھیں