سونے کی کان گر گئی، اندر پھنسے کان کنوں کے ریسکیو کی دلچسپ ویڈیو وائرل

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں افریقی ملک کانگو کے نو کان کنوں کو سونے کی ایک منہدم ہونے والی کان سے مزدوروں کو چھلانگیں لگا کر باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کان گرنے کا واقعہ ہفتے کے روز  جمہوریہ کانگو میں پیش آیا، جس کے دوران مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو آپریشن کیا اور اندر پھنس جانے والے ساتھیوں کو باہر نکالا۔ وسطی افریقی ملک میں کان کنی کے حادثات عام ہیں، خیال کیا جاتا ہے کہ حادثے کے پیچھے حفاظتی طریقہ کار اور مناسب آلات کی کمی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سونے کی کان منہدم ہوچکی ہے اور کان کن اندر پھنسے ہوئے ہیں، اس دوران باہر موجود لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹا کر ایک سوراخ بناتے ہیں جس میں سے اندر پھنسے ہوئے کان کن چھلانگیں لگاتے ہوئے باہر آ رہے ہیں۔ اس دوران موقع پر موجود لوگ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں