اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں

معروف اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے دیکھ کر صارفین نے انہیں اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل قرار دے دیا تھا۔مذکورہ لڑکی کا نام مونا لیزا ہے اور انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی مونا لیزا کے نام سے ہی اپنا آفیشل اکائونٹ بنایا ہوا ہے۔مونا لیزا وائرل ہونے کے بعد خوش تو ہیں لیکن صارفین کی تنقید نے انہیں غصہ بھی دلا دیا ہے، اس حوالے سے انہوں نے اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری میں ناقدین کے نام ایک پیغام جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میں اداکارہ ایمن خان جیسی لگتی ہوں، عوام نے خود ہی مجھے ایمن خان کی ہمشکل کہا اور اب عوام خود ہی پاگل ہوکر میری ویڈیوز اور تصاویر پر منفی تبصرے کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں