مرغی کی فی کلو قیمت میں کمی کا امکان ، حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

حکومت نے مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کیلئے چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزارت خوراک کے ذرائع کے مطابق چوزے کی برآمد پرپابندی سے متعلق سمری تیار کرکے منظوری کیلئے بھجوا دی ہے۔جیو نیوز کے مطابق پابندی سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے کلو تک کمی آسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی چیز سرپلس ہو تب برآمد کی جاتی ہے، یہاں قلت ہے۔خیال رہے کہ ملک میں مرغی کے گوشت کی قیمت 750 روپے فی کلو سے زائد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں