بنگلہ دیش ہیٹ ویو کے باعث تعلیمی ادارے بند، مختلف شہروں میں نماز استسقا کے اجتماعات

 بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچادی، شدید گرمی کی وجہ سے ہزاروں اسکول اور مدارس بند کر دیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  بنگلہ دیش میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا، ملک بھر میں نماز استسقا کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔بنگلہ دیش میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث ہزاروں اسکولوں اور مدارس بند کرکے طلبا کو چھٹی دے دی گئی۔بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دارالحکومت ڈھاکہ میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،صورتحال ایسی ہی رہیں تو مزید گرمی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں