ایم کیویم کے سینئر رہنما فاروق ستار سندھ کی گورنرشپ کو ایم کیو ایم کا پہلا اور آخری حق قرار دیدیا۔
کراچی میں تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کے عہدے پر کامران ٹیسوری کام کررہے ہیں،جب وہ گورنر نہیں رہے گا وہ تب بھی لوگوں کی خدمت کرے گا ،وہ لوگوں کی خدمت سے باز نہیں آئے گا،مقبولیت ہمارا مقصد نہیں ہے،ہمیں لوگوں کو ساتھ لیکر چلنا ہے،
جیتنا اتنا مشکل نہیں ہےجیت کر اس پر کام کرنا مشکل ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف وقتوں پر لوگوں کا ضمیر جاگتا ہے،حکومت اور اپوزیشن سب پر برابری کی ذمہ داری ہے،بے حسی اور مجرمانہ غفلت سے ساری سیاسی جماعتوں کو باہر نکلنا ہے،ہمیں ایک سیاسی برادری کے طور پر اکھٹے ہونا ہے،ہمیں اسٹریٹ کرائم کے خلاف ایک ہونا ہے،معیشت کو مضبوط اور مستحکم کرنا ہے ،حکومت اور اپوزیشن کو عوام نے ووٹ اس لیے نہیں دیےکہ اسمبلی کا پہیہ جام کردیں ,معاشی صورتحال بہتر کرنے کے لیے بھی آگے آنا ہوگا۔