بابر اعظم ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے

 قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور  بڑا  اعزاز  اپنے نام کرلیا۔بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے بابر اعظم نے آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا ریکارڈ توڑ دیا، ایرون فنچ نے بطور کپتان 76 اننگز میں 2 ہزار 362 رنز بنائے تھے۔ بابر اعظم مزید پڑھیں

نارووال میں ن لیگی کارکن کے قاتل گرفتار کرلیے، مریم نواز

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نارووال میں ن لیگی کارکن کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ن لیگ کے کارکن محمد یوسف کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، سیاست مزید پڑھیں

پی ٹی آئی ورکرز نے عمران خان کے بیانیے کو مسترد کر دیا ،عطا تارڑ

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج  نے عوام کا حکومت پر اعتماد ثابت کر دیا،پی ٹی آئی ورکرز نے عمران خان کے بیانیے کو مسترد کر دیا ۔ عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ ریاست مخالف بیانیہ اختیار کیا،نفرت اور تقسیم کی سیاست کی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم مزید پڑھیں

ضمنی انتخابات، پی پی 32 گجرات کا مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا

 پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی-32 میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔  گجرات کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ق) کے 28 سالہ امیدوار چوہدری موسی الہٰی نے حلقے میں ناقابل شکست رہنے والے پاکستان تحریک انصاف مزید پڑھیں

پی پی 139شیخوپورہ:تمام پولنگ سٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجہ آگیا

 پی پی 139 شیخوپورہ کے تمام 123 پولنگ سٹیشنز کا غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ سامنے آگیا۔ غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین46ہزار585ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار اعجاز حسین بھٹی 29ہزار833ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

کراچی میں پولیس نے تحریک انصاف کے 13 کارکنوں کو حراست میں لے لیا

پولیس نے صفورا کے قریب کارروائی میں 13 پی ٹی آئی کارکنوں کا حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان بغیر اجازت ریلی نکال کر شاہراہ کو بلاک کرنا چاہتے تھے۔حکام کے مطابق کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔دوسری طرف پولیس نے شاہراہ فیصل مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں ہلاک دہشتگرد افغان باشندہ نکلا

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک 7 دہشتگروں میں سے ایک افغان باشندہ نکلا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق حال ہی میں شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں سکیورٹی فورسز  کے ہاتھوں 7  دہشت گرد مارےگئے تھے۔ذرائع نے بتایاکہ ہلاک افغان دہشت گرد کی شناخت ملک الدین مصباح کے نام سے ہوئی ہے مزید پڑھیں

اسماعیل ہنیہ نے جنگ بندی معاہدہ نہ ہونے کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیدیا

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ نہ ہونے کا مکمل ذمہ دار اسرائیل ہے۔ ترک میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل صرف یرغمالیوں کو رہا کروانا چاہتا ہے تاکہ غزہ میں جنگ جاری رکھ سکے۔ اسرائیلی فوج کو غزہ سے مکمل انخلا کرنا ہوگا۔ سربراہ حماس کا کہنا مزید پڑھیں

کراچی:لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں پر حملے کے 3مقدمات درج

لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں پر حملے کے 3مقدمات درج کرلیے گئے۔مقدمات سرکار کی مدعیت میں درج کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ ایس ایچ او شرافی گوٹھ ارشد اعوان کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ بھی شامل ہیں،پہلے مقدمے میں واقعہ کا ذکر کیا گیا ،دوسرےمقدمے مزید پڑھیں

 دبئی میں پراسرار طور پر عمارتیں ہلنے لگیں،شہری خوفزدہ،نئی مشکل کھڑی ہو گئی

حالیہ دنوں میں دبئی میں ہونے والی موسلادھار بارشوں نے جہاں شہریوں کے لئے مشکلات پیدا کیں، وہیں انتظامیہ کو بھی دن میں تارے دکھا دیے تاہم گزشتہ رات دبئی کی عمارتیں ہلنے سے شہری مزید خوف میں مبتلا ہو گئے۔خلیج ٹائمز کے مطابق گزشتہ روز100 سے زائد فیملیز کی جانب سے عمارتیں ہلنے کی مزید پڑھیں