شمالی وزیرستان میں ہلاک دہشتگرد افغان باشندہ نکلا

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک 7 دہشتگروں میں سے ایک افغان باشندہ نکلا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق حال ہی میں شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں سکیورٹی فورسز  کے ہاتھوں 7  دہشت گرد مارےگئے تھے۔ذرائع نے بتایاکہ ہلاک افغان دہشت گرد کی شناخت ملک الدین مصباح کے نام سے ہوئی ہے اور وہ افغانستان کے صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں