وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزدورپیشہ افراد کے بچوں کو بڑے تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کردیا

وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی  نے مزدور پیشہ افراد کے چارسو بچوں کو ملک کے اعلی اقامتی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کردیا۔

صوبائی دارلحکومت میں   محکمہ محنت وافرادی قوت،لیبر ویلفیئر فنڈ کیاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ لیبر ویلفیئر فنڈ کے تحت اب مزدوروں کے بچے بھی پاکستان کے اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرسکیں گے،مزدوروں کے بچوں کے تمام ترتعلیمی اوراقامتی اخراجات لیبرویلفیئر فنڈ کے تحت اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں