بشریٰ انصاری نے اپنے دوسرے شوہر اقبال حسین سے اپنے تعلقات و شادی سے متعلق مزید وضاحت پیش کردی

سینیئر اداکارہ، پروڈیوسر و ہدایت کارہ بشریٰ انصاری نے اپنی دوسری شادی اور عمر پر تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اور ان کے شوہر کو ایک دوسرے کی عمر سے کوئی مسئلہ نہیں اور یہ کہ ان کے شوہر کے بچے ان کے نواسوں کے ساتھ پڑھتے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں اپنے دوسرے شوہر اقبال حسین اور اپنے تعلقات و شادی سے متعلق مزید وضاحت کی۔بشریٰ انصاری نے تصدیق کی کہ ان کی شادی کو چند سال ہو چکے ہیں، انہوں نے ابھی تازہ دوسری شادی نہیں کی لیکن لوگ اب انہیں مبارک باد دینا شروع کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں