حالیہ بارشوں سے گندم کی فصل کو کتنا نقصان ہوا ؟ 

حالیہ بارشوں کے باعث گندم کی زیر کاشت 7 لاکھ 24 ہزار ایکڑ  سے زائد رقبے کونقصان ہوا، پنجاب میں گندم کے 4.3 فیصد خیبرپختونخوا میں 1.71 فیصدرقبے کانقصان ہوا۔

نیشنل فوڈ سکیورٹی کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ بارشوں سے گندم کا پیداواری ہدف 17 لاکھ ٹن گرگیا ہے، ہدف 28.37 ملین ٹن سے کم ہو کر 26.67 ملین ٹن پر آگیا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں جہلم، ملتان، مظفر گڑھ، راجن پور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کوٹ ادو،  پاک پتن، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں گندم کی فصل متاثر ہوئی جبکہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں گندم کی فصل متاثر ہوئی۔ 

بلوچستان میں گندم کی فصل  پنجاب اور خیبرپختونخوا سے زیادہ نقصان ہوا ہے تاہم حتمی رپورٹ ابھی تیار نہیں ہوئی ہے۔ 

سندھ میں تاحال بارشوں سے کوئی نقصان رپورٹ نہیں کیاگیا۔ بارشوں سے گندم کے نقصانات کی حتمی رپورٹ آئندہ 10 روز تک آجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں