قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر عاقب جاوید نے احسان اللّٰہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے بہت سیکھا ہے، اس میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے، وہ ہمارا پرانا پی ڈی پی کھیلا ہوا ہے، پچھلے سال بھی ٹرائلز پر آیا تھا اس کی سپیڈ اچھی تھی، اسے مشورہ دیا تھا کہ اپنی ٹانگیں تگڑی کرو گے تو اس سے بہت فائدہ ہوگا، رن اپ کا مومینٹم بناؤ گے تو مزید اسپیڈ اچھی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ احسان اللّٰہ مستقبل کے لیے ایک اچھا کھلاڑی ثابت ہوگا، اسے تھوڑی اور مہارت سیکھنا ہوگی جیسے حارث روف نے سیکھا، وہ پہلے یارکر اور باؤنسرز ہی کرتا تھا لیکن پھر اس نے سلو بال کرنا سیکھا، اسی طرح احسان اللّٰہ کو اپنی اسپیڈ کے ساتھ ساتھ مہارت بھی حاصل کرنا ہوگی۔