اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے پر فیفا نے انڈونیشیا کو بڑی سزا دے دی

فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے اسرائیلی ٹیم کی میزبانی سے نکار پرانڈونیشیا سے انڈ20 ورلڈ کپ کی میزبانی چھین لی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے بالی کے گورنر کی جانب سے ایونٹ میں اسرائیلی ٹیم کی میزبانی سے انکار کیا گیا تھا جبکہ اسرائیلی ٹیم کی متوقع شرکت پر مظاہرہ بھی کیا گیا تھا جس میں مظاہرین نے انڈونیشین اور فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔

فیفا حکام کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے خلاف جرمانوں کا اعلان بھی کیا جائے گا،انڈر20 ورلڈ کپ کیلئے متبادل میزبان کا اعلان جلد کیا جائے گا اور فی الحال ایونٹ کا شیڈول تبدیل نہیں کیا جا رہا۔

اوضح رہے کہ فیفا انڈر 20 ورلڈکپ رواں برس انڈونیشیا میں ہونا تھا تاہم اب اس سے میزبانی واپس لے لی گئی ہے۔ انڈر 20 ورلڈ کپ 20 مئی سے 11 جون تک ہونا تھا، انڈونیشیا کو میزبان ملک ہونے کی وجہ سے اس ایونٹ میں شریک ہونا تھا تاہم اب میزبانی چھینے جانے کے بعد اس کی شرکت کا بھی امکان نہیں۔ انڈونیشیا 1979 کے بعد سے اب تک ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی نہیں کر سکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں