ہفتے کے اختتام پر پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے سے تجاوز کرگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کاریٹ 283روپے پر آگیا۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مجموعی طور پر 2.31 روپے بڑھ کر 280.7 روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے بڑھ کر مزید پڑھیں

2008 کے اقتصادی بحران کے بعد بڑا جھٹکا، امریکہ کی سیلیکون ویلی کا بینک بند

 امریکی ریگولیٹرز نے سیلیکون ویلی بینک (ایس وی بی) کو بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے  اس کے تمام اثاثے ضبط کر لیے۔ یہ سنہ 2008 کے عالمی اقتصادی بحران کے بعد ناکام ہونے والا سب سے بڑا ریٹیل بینک ہے جس کی بندش نے  عالمی منڈیوں میں ہلچل مچا دی ہے  کیونکہ یہاں  کمپنیوں مزید پڑھیں

آٹا، چینی، تیل سمیت 39 بنیادی اشیا مزید مہنگی کردی گئیں

مہنگائی کے ستائے غریب عوام کے لئے بری خبر سامنے آگئی، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹا، چینی، تیل سمیت 39 بنیادی اشیا مزید مہنگی ہوگئیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ٹماٹر، آلو، پیاز، چینی، کوکنگ آئل، آٹے اور چائے کی پتی سمیت 39 اشیائے ضروریہ مزید پڑھیں

غریب آباد فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی سے 45دکانیں جل گئیں

گزشتہ شب کراچی لیاقت آباد کے قریب غریب آباد فرنیچر مارکیٹ میں لگنے والی آگ نے درجنوں دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ کچھ ہی مزید پڑھیں

عوام کو بجلی کا جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں 14 روپے 24 پیسے اضافے کا اعلان

حکومت نے بجلی صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا، نیپرا نے بجلی صارفین سے 14 روپے 24 پیسے فی یونٹ تک وصولی کی منظوری دے دی۔ اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 13 روپے 87 مزید پڑھیں

افغانستان کیخلاف سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت شاہین آفریدی کے سپرد کیے جانے کا امکان

پاکستان اور افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کی قیادت شاہین آفریدی کے سپرد کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو آرام کرایا جاسکتا ہے جبکہ ٹیم کی مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کارکن کی وفات کو حادثہ دکھائیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و  چیف آرگنائزر مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی جس میں کہا گیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکن کی وفات کو حادثہ ظاہر کرنا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لیک کی گئی مریم نواز کی مبینہ مزید پڑھیں

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی 20 سیریز کی نئی تاریخوں کا اعلان ہو گیا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی 20 سیریز کا شیڈول تبدیل اور نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی 20 سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، پی سی بی کے مطابق دونوں بورڈز نے باہمی رضا مندی سے تاریخوں میں تبدیلی کی ہے۔ افغان بورڈ کا کہنا ہے کہ رد و مزید پڑھیں

بھارتی ریاست بہارمیں مشتعل ہجوم کے تشدد سے مسلمان شہری جاں بحق

بھارت میں مشتعل ہجوم نے گائے کا گوشت لے جانے کے شبہ میں مسلمان شہری کو بدترین تشدد کرکے موت کے  گھاٹ اتار دیا۔ بھارتی میڈیاکےمطابق 56 سالہ مسلمان نسیم قریشی اور ان کے بھتیجے کو ایک مسجد کے قریب روکا گیاتاہم نسیم قریشی کا بھتیجا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی وجہ سے مزید پڑھیں

پشاور، میٹرک اور انٹر میں کم مارکس لینے والوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

پشاورابتدائی وثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹر میں کم مارکس لینے والوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق تعلیمی بورڈ پشاورنے کہاہے کہ طلبا کو مارکس بڑھانے کیلئے دوسرا موقع دیا جائے گا، انٹر اور میٹرک میں کم نمبر والے طلبا دوبارہ مزید پڑھیں