پاکستان تحریک انصاف نے سوشل میڈیا ٹیم کے رکن اظہر مشوانی کی گمشدگی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق اظہر مشوانی کی گمشدگی کے خلاف جمعہ کے روز سہ پہر3 بجے احتجاج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انکی سوشل ٹیم کے اہم رکن اظہر مشوانی کو ان کے گھر کے باہر سے اغواء کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے عمران خان نے بھی ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اظہر مشوانی کو حکومتی اداروں کی جانب سے اغواء کیا گیا ہے اور ابھی تک یہ پتہ نہیں چلا سکا ہے کہ وہ کہاں ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اظہر مشوانی کو تحریک انصاف نے خود غائب کیا ہے اور الزام حکومت پر لگا رہی ہے۔