نواز شریف کا معاملہ سپریم کورٹ پر چھوڑ رہے ہیں، وزیردفاع خواجہ آصف کا بیان

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قانون سازی کی ذریعے نواز شریف کو ریلیف دینے کا تاثر غلط  ہے ہم نواز شریف یا جہانگیر ترین کا معاملہ سپریم کورٹ پر چھوڑ رہے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ماضی میں نواز شریف اور جہانگیر ترین کو قانونی حق سے محروم کیا گیا، اپیلوں سے متعلق عدالت کا جو فیصلہ ہوگا اس کو من و عن تسلیم کریں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ قانون میں کوئی ایسی بات نہیں کہ طاقت مقننہ اپنے ہاتھ میں لے، موجودہ چیف جسٹس نے تاحیات نااہلی کو خود ڈیکونین قانون کہا ہے، پارلیمنٹ اپنی حدود میں رہ کر قانون سازی کر رہی ہے تو کسی کو کیا حق ہے؟ عدلیہ کے فیصلے بھی مقدمات میں قانون کی حیثیت سے پیش ہوتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پہلے تین دو اور چار تین کا معاملہ حل ہونا چاہیے، اس ماحول میں جہاں پہلے ہی کنفیوژن ہے کیا کوئی کمٹمنٹ دینے کی پوزیشن میں ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں