سوئی گیس کے بل کی ادائیگی کا معاملہ، بھائیوں نے محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنا کر گولیاں مار دیں

بورے والا میں سوئی گیس کا بل ادا کرنے کے تنازع پر دو بھائیوں نے محنت کش کو بہیمانہ تشدد کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا افسوس ناک واقعہ بورے والا میں پیش آیا جہاں محنت کش نے ہمسائیوں سے گیس لے رکھی تھی، بل ادا کرنے کا معاملہ آیا تو جھگڑا ہو گیا مزید پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ،جس میں علاقائی سلامتی پر حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت داری، آئی ایم ایف کے ساتھ اور اس کے ذریعے مسلسل اقتصادی اصلاحات کے لیے امریکی حمایت، تجارت اور سرمایہ کاری، تعلیم، موسمیاتی صورتحال سمیت وسیع تر دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال مزید پڑھیں

ادارہ شماریات نے صنعتوں کی گروتھ سے متعلق رپورٹ جاری کردی

ادارہ شماریات نے صنعتوں کی گروتھ سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال کے پہلے 7ماہ میں بڑی صنعتوں کی گروتھ منفی 0.52 فیصد رہی، جنوری 2024 میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں 1.84 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق جولائی سے جنوری ٹیکسٹائل کی پیداوار میں 10.41 فیصد تک مزید پڑھیں

سندھ حکومت کا منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کا اعلان

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے محکمہ ایکسائز کو ہدایت کی ہے کہ ہر قسم کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے۔تفسیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کا اعلیٰ سطح کا اجلاس سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ہوا، جس میں انہوں نے شرکا کو ہدایت مزید پڑھیں

روس میں 8ویں صدارتی انتخابات،پولنگ کاعمل 3دن جاری رہےگا

روس میں آٹھویں صدارتی انتخابات کیلئےپولنگ کاعمل تین دن تک جاری رہےگا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کےمطابق روس کے صدارتی انتخابات کیلئے آج بروز جمعہ کو شروع ہونے والا ووٹ ڈالنے کا عمل ہفتہ اور اتوار کو بھی جاری رہے گی۔ رپورٹ کےمطابق انتخابات میں موجودہ صدر ولادیمیر پیوٹن سمیت 4 امیدوار مدمقابل ہیں۔ خیال رہے پیوٹن کو مزید پڑھیں

بالی وڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

امیتابھ بچن کو ممبئی کے ہسپتال لے جایا گیا، 81 سالہ اداکار کی ٹانگ کے کلاٹ کیلئے انجیوپلاسٹی کی گئی۔  مقامی میڈیا نے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی افواہوں کی تردید کی کہ امیتابھ بچن کے دل کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔

جنگ طویل ہے، ہم مزاحمت کریں گے، پی ٹی آئی رہنما نے کس کو پیغام دیا؟

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان میں مینڈیٹ چور بیٹھے ہیں، ڈریں گے نہ پیچھے ہٹیں گے، یہ جنگ طویل ہے، ہم مزاحمت کریں گے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی ائی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مزید پڑھیں

سٹاک مارکیٹ میں 247 پوائنٹس کی کمی، کس سطح پر بند ہوئی؟

سٹاک مارکیٹ 247 پوائنٹس کمی کے بعد بند ہو گئی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 247 پوائنٹس کمی کے بعد 64 ہزار 816 پوائنٹس پر بند ہو گیا۔ قبل ازیں آج ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان بھی دیکھا گیا جب 100 مزید پڑھیں

امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی 

ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیربالاج ٹیپو کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق امیربالاج ٹیپوکو قتل کرنے والے ملزم کے ایک اور ساتھی کی شناخت کرلی گئی ہے، ملزم قتل کے دوسرے روز سیالکوٹ ائیرپورٹ سے دبئی فرار ہوگیا تھا۔پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم نے شادی میں مزید پڑھیں

پاکستان میں فروری میں 3ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کو حتمی شکل دیدی گئی، کون کون سی ٹیمیں آئیں گی؟ جانیے

پاکستان میں فروری میں 3ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کو حتمی شکل دیدی گئی۔ چیئرمین پی سی بی سے جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی، دبئی میں ملاقات میں پاکستان میں فروری میں 3ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کو حتمی شکل دیدی گئی ۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹرائی سیریز مزید پڑھیں