جنگ طویل ہے، ہم مزاحمت کریں گے، پی ٹی آئی رہنما نے کس کو پیغام دیا؟

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان میں مینڈیٹ چور بیٹھے ہیں، ڈریں گے نہ پیچھے ہٹیں گے، یہ جنگ طویل ہے، ہم مزاحمت کریں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی ائی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جو پارلیمنٹ کا حصہ بننا چاہتا ہے اس کو چاہیے کہ الیکشن کمیشن کو پیسے دے۔ ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے، مزاحمت کیلئے خود کو تیار کر رہےہیں، ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے۔ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کو فروغ دیں گے۔ ہمیں طویل سفر طے کرنا ہے، وہ دن قریب ہے جب طاقت خلق خدا کے پاس ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں