سوئی گیس کے بل کی ادائیگی کا معاملہ، بھائیوں نے محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنا کر گولیاں مار دیں

بورے والا میں سوئی گیس کا بل ادا کرنے کے تنازع پر دو بھائیوں نے محنت کش کو بہیمانہ تشدد کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا افسوس ناک واقعہ بورے والا میں پیش آیا جہاں محنت کش نے ہمسائیوں سے گیس لے رکھی تھی، بل ادا کرنے کا معاملہ آیا تو جھگڑا ہو گیا جس پر دو بھائیوں نے محنت کش کو گولیاں مار دیں۔بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے محنت کش سے 9 ہزار روپے وصول کئے اور مزید رقم کیلئے دھمکیاں دینی شروع کر دیں، محنت کش نے مزید رقم دینے کا وعدہ بھی کیا مگر ملزمان نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں