وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ،جس میں علاقائی سلامتی پر حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت داری، آئی ایم ایف کے ساتھ اور اس کے ذریعے مسلسل اقتصادی اصلاحات کے لیے امریکی حمایت، تجارت اور سرمایہ کاری، تعلیم، موسمیاتی صورتحال سمیت وسیع تر دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق ا مریکی سفیر ڈونلڈبلوم نے پاکستان میں جمہوریت اور آزاد پریس کے کلیدی کردار کے لیے امریکی حمایت کا اظہار کیا۔امریکی سفیر اور وزیر اعظم نے اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ دونوں ممالک یو ایس پاکستان گرین الائنس فریم ورک کے تحت موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے منصوبوں کو تیز کرنے کے لیے کس طرح مل کر کام کر سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں