امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی 

ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیربالاج ٹیپو کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پولیس کے مطابق امیربالاج ٹیپوکو قتل کرنے والے ملزم کے ایک اور ساتھی کی شناخت کرلی گئی ہے، ملزم قتل کے دوسرے روز سیالکوٹ ائیرپورٹ سے دبئی فرار ہوگیا تھا۔پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم نے شادی میں شرکت کے لیے رینٹ پر گاڑی حاصل کی تھی،گاڑی برآمد کرکے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یاد رہے امیر بالاج ٹیپو کو لاہور کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب کے دوران گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا جبکہ ان پر حملہ کرنے والا شخص بھی جوابی فائرنگ میں مارا گیا تھا۔ حملہ آور کی شناخت طیفی بٹ کے ذاتی مالشیے کے طور پر ہوئی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں