ادارہ شماریات نے صنعتوں کی گروتھ سے متعلق رپورٹ جاری کردی

ادارہ شماریات نے صنعتوں کی گروتھ سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال کے پہلے 7ماہ میں بڑی صنعتوں کی گروتھ منفی 0.52 فیصد رہی، جنوری 2024 میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں 1.84 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق جولائی سے جنوری ٹیکسٹائل کی پیداوار میں 10.41 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی،اس دوران گاڑیوں کی پیداوار میں بھی 46.21 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ،تمباکو، پیپر بورڈ، لوہے، سٹیل، کمپیوٹر اور الیکٹرانکس کی پیداور میں بھی کمی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں