پی ٹی آئی رہنما کا سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات چیلنج کرنے کا اعلان

 پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھاکہ قومی اسمبلی میں آج سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات ہوئے، مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا کے وزراء کے متوقع نام سامنے آ گئے، حتمی منظوری کون دے گا؟

 خیبرپختوانخوا کے وزراء کے متوقع نام سامنے آ گئے ہیں جن کا اعلان عمران خان سے ملاقات اور ان کی حتمی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو آبپاشی، کریم خان کو انڈسٹریز  اور نذیرعباسی کو بلدیات کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے جبکہ مزید پڑھیں

سرفراز بگٹی بلامقابلہ  وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب

 پیپلز پارٹی کےسرفراز بگٹی  کو بلامقابلہ  وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب کرلیا گیا۔ سرفراز بگٹی کے مقابلے میں کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی وصول نہیں کئے ،سرفراز بگٹی کےبطور وزیر اعلیٰ انتخاب کااعلان باقاعدہ طور پر کل اسمبلی اجلاس میں کیاجائےگا،بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 11بجے منعقد ہوگا۔ نومنتخب وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری مزید پڑھیں

پاکستان کی سیاست یہ ہوگئی کہ جو بکتا ہے وہ وفادار، جو نہ بکے وہ غدار،محمود خان اچکزئی 

پشتونخواہ  ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کاکہنا ہے کہ پاکستان کی سیاست یہ ہوگئی کو جو بکتا ہے وہ وفادار، جو نہ بکے وہ غدار، ہم سے حلف لیں کہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ ، جاسوسی اداروں کا کردار نہیں ہوگا،ہم پاگل نہیں کہ کہیں فوج، ایجنسیاں نہ ہوں ان کو سیاست سے مزید پڑھیں

سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ ہو گیا 

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 16 ہزار 800 روپے کا ہوگیا جب کہ  10 گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے مزید پڑھیں

قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کا انتخاب جاری

قومی اسمبلی میں سپیکر کے بعد ڈپٹی سپیکر کا انتخاب جاری ہے۔ پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ اور سنی اتحاد کونسل کے جنید اکبر کے مابین قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کا مقابلہ ہو رہا ہے۔  اس سے قبل سپیکر کا انتخاب مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایاز صادق نے جیتا، سپیکر کے انتخاب مزید پڑھیں

تحریک انصاف کے آئی ایم ایف کو خط کے معاملے پر دفتر خارجہ نے رد عمل جاری کر دیا 

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا معاملہ وزیراعظم آفس دیکھ رہا ہے، مزید معلومات ملتے ہی آگاہ کیا جائے گا۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت کے حالیہ فیصلے سے 8 کشمیری جماعتوں پر پابندی مزید پڑھیں

سانحہ 9 مئی میں ملوث تحریک انصاف کی خاتون رہنما کی درخواست ضمانت منظور

تحریک انصاف کی خاتون اور بزرگ رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں یاسمین راشد کی ضمانت کیلئے درخواست دائر کی گئی، عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر مزید پڑھیں

سرگودھا میں 12 سالہ بچی کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا 

زمیندار نے 12 سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ تشدد کے بعد قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق 12 سالہ بچی زمیندار کے گھر پر ملازمت کرتی تھی جسے اس نے بیوی کے ساتھ مل کر لوہے کی سلاخوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث بچی دم توڑ گئی ، بچی مزید پڑھیں

ظل شاہ قتل کیس اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ سمیت چار مقدمات میں  عمران خان کی ضمانتیں کنفرم 

انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ظل شاہ قتل کیس اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ سمیت چار مقدمات میں ضمانتیں کنفرم  کردیں۔ انسداددہشتگردی عدالت لاہور میں ظل شاہ قتل کیس اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ سمیت چار مقدمات  میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ،عدالت نے مزید پڑھیں