قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کا انتخاب جاری

قومی اسمبلی میں سپیکر کے بعد ڈپٹی سپیکر کا انتخاب جاری ہے۔

پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ اور سنی اتحاد کونسل کے جنید اکبر کے مابین قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کا مقابلہ ہو رہا ہے۔ 

اس سے قبل سپیکر کا انتخاب مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایاز صادق نے جیتا، سپیکر کے انتخاب میں 291 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ ایک مستر کر دیا گیا۔ سردار ایاز صادق نے 199 ووٹ حاصل کئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کئے۔ ایاز صادق نے سپیکر کا انتخاب جیتنے کے بعد حلف اٹھا لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں