ظل شاہ قتل کیس اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ سمیت چار مقدمات میں  عمران خان کی ضمانتیں کنفرم 

انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ظل شاہ قتل کیس اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ سمیت چار مقدمات میں ضمانتیں کنفرم  کردیں۔

انسداددہشتگردی عدالت لاہور میں ظل شاہ قتل کیس اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ سمیت چار مقدمات  میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی چار مقدمات میں عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں،عدالت نے پانچ پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتیں کنفرم کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں