خیبر پختونخوا کے وزراء کے متوقع نام سامنے آ گئے، حتمی منظوری کون دے گا؟

 خیبرپختوانخوا کے وزراء کے متوقع نام سامنے آ گئے ہیں جن کا اعلان عمران خان سے ملاقات اور ان کی حتمی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو آبپاشی، کریم خان کو انڈسٹریز  اور نذیرعباسی کو بلدیات کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے جبکہ تیمورجھگڑا کو بطور مشیر خزانہ خیبرپختوانخوا کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونکوا علی امین گنڈا پور بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد کابینہ کا اعلان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں