سرفراز بگٹی بلامقابلہ  وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب

 پیپلز پارٹی کےسرفراز بگٹی  کو بلامقابلہ  وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب کرلیا گیا۔

سرفراز بگٹی کے مقابلے میں کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی وصول نہیں کئے ،سرفراز بگٹی کےبطور وزیر اعلیٰ انتخاب کااعلان باقاعدہ طور پر کل اسمبلی اجلاس میں کیاجائےگا،بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 11بجے منعقد ہوگا۔

نومنتخب وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری کل شام گورنر ہاوس میں  ہوگی،نومنتخب وزیرا علیٰ سے گورنر بلوچستان عبدالوالی کاکڑ حلف لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں