سرگودھا میں 12 سالہ بچی کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا 

زمیندار نے 12 سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ تشدد کے بعد قتل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق 12 سالہ بچی زمیندار کے گھر پر ملازمت کرتی تھی جسے اس نے بیوی کے ساتھ مل کر لوہے کی سلاخوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث بچی دم توڑ گئی ، بچی کی موت کے بعد زمیندار اور اہلیہ موقع سے فرار ہو گئے ہیں تاہم پولیس نے  زمیندار اور اس کی اہلی کے خلاف بچی کے والدکی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ ملزم ٹول پلازہ کا ٹھیکیدار ہے ۔پولیس نے ملازمہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں