نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور آج حلف اٹھائیں گے

گورنر خیبرپختونخوا نے نو منتخب وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری کی سمری پر دستخط کردیے، جس کے مطابق آج سہہ پہر 3 بجے تقریب منعقد ہوگی۔  گورنر حاجی غلام علی نے آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 5 کے تحت نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی حلف برداری کی سمری پر مزید پڑھیں

سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں سکولوں کی تعمیر سے متعلق تقریب، امریکی سفیر کی بھی شرکت

 امریکا نے 159.2 ملین ڈالر کا سندھ بنیادی تعلیمی پروگرام مکمل کر لیا ہے جس میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ 106 اسکول تعمیر کیے گئے ہیں۔ سندھ حکومت کے اشتراک سے سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام (ایس بی ای پی) کی کامیاب تکمیل کا جشن ہائی اسکول دنبہ گوٹھ ، کراچی میں ایک مزید پڑھیں

خاتون پولیو ورکر کو حبس بے جا میں رکھنے والے کو قید کی سزا سنادی گئی

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے خاتون پولیو ورکر سے بدتمیزی اور حبس بے جا میں رکھنے کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔ پراسکیوشن کے مطابق ملزم نے 23 اکتوبر 2023 کو میٹروول میں خاتون پولیو ورکر سے بدتمیزی کی تھی اور خاتون پولیو ورکر کو 10 منٹ تک حبس جا میں رکھا تھا۔ملزم نے مزید پڑھیں

ملک میں استحکام لانا ہے تو ادارے آئین اور حلف کی پاسداری کریں، سراج الحق

 امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک میں استحکام لانا ہے تو ادارے آئین اور حلف کی پاسداری کریں، بندوق، ڈنڈے کے زور سے بہتری نہیں آئے گی، عوام کا فیصلہ قبول کرنا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جعلی الیکشن اور جعلی نتائج کے بعد بننے والی حکومت مزید پڑھیں

کراچی میں تیز بارشوں کا سبب بننے والا سسٹم نکل گیا

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں تیز بارشوں کا سبب بننے والا سسٹم نکل گیا ہے۔ سردار سرفراز نے موسم اور بارش کی صورتحال کے حوالے سے اپنا بیان جاری کیا جس میں انہوں نے نئی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہر سے درمیانی اور تیز بارشوں کا مزید پڑھیں

بائیڈن انتظامیہ انتخابی مداخلت کی شفاف تحقیقات تک نئی پاکستانی حکومت کو تسلیم نہ کرے، امریکی کانگریس ارکان کا خط

امریکی ارکانِ کانگریس  نے صدر بائیڈن انتظامیہ سےانتخابی مداخلت کی شفاف تحقیقات تک نئی پاکستانی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔30 سے زائد ارکان کانگریس نے بائیڈن انتطامیہ کو خط لکھا۔ ارکان نے خط میں انتخابی تشدد، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں پر مبینہ پابندیوں کی مذمت کی۔ ارکان کانگریس نے انتخابی مداخلت مزید پڑھیں

سرفراز بگٹی سے ڈی سی گوادر کا ٹیلیفونک رابطہ، بارش کی صورتحال سے آگاہ کیا

 نامزد وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی نے میر سرفراز بگٹی کو گوادر میں برساتی پانی سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ گوادر کے رہائشی علاقوں سے فوری طور پانی کے نکاس کو یقینی مزید پڑھیں

مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،کیا کیا مہنگا ہوا؟ جانیے

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ۔ رپورٹ کے مطابق 14اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کی گیا ہے جبکہ 12کےنرخوں میں کمی ہوئی ۔ گزشتہ ہفتے میں پیاز،انڈے،چائے،آلو،لہسن،بیف،دال مونگ،کیلےاورگیس  مہنگی ہوئی ٹماٹر،دال ماش، مسور، کوکنگ  آئل،گھی، بریڈ، گُڑ،ایل پی جی سستی ہوئی ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے25اشیائےضروریہ مزید پڑھیں

بارش کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب

شہر میں جمعہ کو ہونے والی بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ لیاری، اولڈ سٹی ایریا، کورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، لیاقت آباد، گارڈن اور ملیر کے مختلف علاقے اور لانڈھی قائد آباد  میں بجلی معطل ہے۔ اس حوالے سے ترجمان کےالیکٹرک نے بتایا کہ کراچی کے مزید پڑھیں

پیپلزپارٹی کے غلام مصطفیٰ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

 پیپلزپارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔اسپیکر ایاز صادق نے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے نتیجے کا اعلان کیا کہ  ٹوٹل 290 ووٹ ڈالے گئے، پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ نے قومی اسمبلی کے 197 ارکان کے ووٹ حاصل کیے۔سنی اتحاد کونسل کے جنید اکبر نے 92 ووٹ حاصل کیے۔ مزید پڑھیں