پیپلزپارٹی کے غلام مصطفیٰ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

 پیپلزپارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔اسپیکر ایاز صادق نے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے نتیجے کا اعلان کیا کہ  ٹوٹل 290 ووٹ ڈالے گئے، پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ نے قومی اسمبلی کے 197 ارکان کے ووٹ حاصل کیے۔سنی اتحاد کونسل کے جنید اکبر نے 92 ووٹ حاصل کیے۔

سید غلام مصطفیٰ شاہ 197 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے اور انہوں نے عہدے کا حلف بھی اٹھالیا۔ 
ڈپٹی اسپیکر کا حلف اٹھانے کے بعد غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ آصف زرداری، بلاول بھٹو، فریال تالپورکا ڈپٹی اسپیکر نامزد کرنے پر شکرگزار ہوں، ن لیگ،ایم کیو ایم، چودھری شجاعت ، دیگر کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں