مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،کیا کیا مہنگا ہوا؟ جانیے

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ۔

رپورٹ کے مطابق 14اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کی گیا ہے جبکہ 12کےنرخوں میں کمی ہوئی ۔ گزشتہ ہفتے میں پیاز،انڈے،چائے،آلو،لہسن،بیف،دال مونگ،کیلےاورگیس  مہنگی ہوئی ٹماٹر،دال ماش، مسور، کوکنگ  آئل،گھی، بریڈ، گُڑ،ایل پی جی سستی ہوئی ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے25اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سالانہ بنیاد پرٹماٹر 167فیصد،سرخ  مرچ82 فیصد ، آٹا 63.51 فیصد، چینی 49.52فیصد، گُڑ 45.52فیصد،  لہسن کی قیمت43فیصدتک بڑھ گئی۔ ایک سال میں نمک 39فیصد، چائے31 فیصد ، کپڑے 33  فیصد مہنگے ہوئے، سالانہ بنیاد  پر گیس  چارجز   میں  570  فیصد  تک  اضافہ  ہوا ۔ گزشتہ سال کی نسبت گھی 19 فیصد اور کوکنگ آئل 15.28 فیصد سستاہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں