ملک میں استحکام لانا ہے تو ادارے آئین اور حلف کی پاسداری کریں، سراج الحق

 امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک میں استحکام لانا ہے تو ادارے آئین اور حلف کی پاسداری کریں، بندوق، ڈنڈے کے زور سے بہتری نہیں آئے گی، عوام کا فیصلہ قبول کرنا ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جعلی الیکشن اور جعلی نتائج کے بعد بننے والی حکومت بھی جعلی ہے، الیکشن میں نام نہاد کامیابیاں حاصل کرنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ نہیں، ایک دوسرے کو مبارکباد بھی نہیں دے سکتے، سب کو حقیقت کا ادارک ہے، ہم آزاد عدالتی کمیشن کے ذریعے الیکشن آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں کیونکہ جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری ہوا، مسئلہ جیت ہارکا نہیں،ووٹ کے تقدس کی پامالی کاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں