سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں سکولوں کی تعمیر سے متعلق تقریب، امریکی سفیر کی بھی شرکت

 امریکا نے 159.2 ملین ڈالر کا سندھ بنیادی تعلیمی پروگرام مکمل کر لیا ہے جس میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ 106 اسکول تعمیر کیے گئے ہیں۔

سندھ حکومت کے اشتراک سے سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام (ایس بی ای پی) کی کامیاب تکمیل کا جشن ہائی اسکول دنبہ گوٹھ ، کراچی میں ایک تقریب میں منایاگیا۔امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی مالی اعانت سے ایس بی ای پی نے سندھ بھر میں 106 اسکولوں کی تعمیر اور تعلیم کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے 159.2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں