نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور آج حلف اٹھائیں گے

گورنر خیبرپختونخوا نے نو منتخب وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری کی سمری پر دستخط کردیے، جس کے مطابق آج سہہ پہر 3 بجے تقریب منعقد ہوگی۔

 گورنر حاجی غلام علی نے آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 5 کے تحت نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی حلف برداری کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوگی ،گورنر حاجی غلام علی نومنتخب وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے عہدے کا حلف لیں گے۔

گورنر ہاؤس کی جانب سے صوبائی نگران کابینہ تحلیل ہونے کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے نگران وزیر اعلیٰ کی ایڈوائس پر نگران کابینہ تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں