پی ٹی آئی رہنما کا سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات چیلنج کرنے کا اعلان

 پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھاکہ قومی اسمبلی میں آج سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات ہوئے، مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق نے سپیکر کا عہدہ سنبھالا ہے۔ مخصوص نشستوں کے ساتھ ہماری ایوان میں تعداد 225 بنتی ہے، یہ لوگ مینڈیٹ چور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پارٹی رہنماؤں نے سپیکر کےانتخاب کے دوران احتجاج کیا، ہمارے احتجاج کے باوجود سپیکر نے الیکشن کروا دیا۔ ہم سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کو چیلنج کریں گے، کل دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں گے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں