روس نے یوکرین کے درجنوں ڈرونز تباہ کردیئے

 روس نے ماسکو سمیت ملک کے کئی علاقوں میں یوکرین کے درجنوں ڈرونز کو تباہ کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کی جانب سےسب سے بڑا حملہ جنوبی روس کے علاقے کراسنودار میں ہوا جہاں ایک آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا۔روسی حکام کے مطابق مزید پڑھیں

ائیرانڈیا کو نقصان کا سامنا، 180 ملازمین کو نکال دیا گیا

بھارتی ائیر لائن ائیرانڈیا کو نقصان کے سبب انتظامیہ نے 180 ملازمین کو ملازمت سے برخاست کر دیا۔ ائیرانڈیا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نوکری سے نکالے جانیوالے تمام ملازمین کا تعلق نان فلائنگ سٹاف سے ہے۔ اس سے قبل ملازمین کو رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سکیم کی پیشکش کی گئی تھی تاہم اس میں عدم مزید پڑھیں

اردن کیخلاف ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام فائنل

اردن کیخلاف ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفین کونسٹنٹائن کی جانب سے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے بعد پاکستان کے 24 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔قومی ٹیم میں ڈنمارک کے پاکستانی نژاد فٹبالر محمد فضل کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے جبکہ انگلینڈ کے سابق ایج مزید پڑھیں

حکومت نے آئی ایم ایف کو سی پیک کے لیے فنڈز جاری نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی

حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سی پیک کے لیے مزید فنڈز مختص نہیں کیے جائیں گے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو کہا ہے کہ ہمارا چینی پاور پلانٹس کے 493 ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کیلئے اضافی بجٹ مختص کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ان کے مزید پڑھیں

اہل کراچی ساڑھے 3 سال میں نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے، میئر مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ نہیں آئے گی، اہل کراچی ساڑھے 3 سال میں نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے۔ کورنگی میں مختلف یونین کونسلز میں تزئین و آرائش کے کام کے افتتاح پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وفاق، سندھ اور بلدیاتی حکومتیں ایک پیج مزید پڑھیں

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی کوٹ لکھپت جیل آمد،قیدیوں کیساتھ افطاری کی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کا دورہ کیا اور قیدی خواتین کے ساتھ روزہ افطار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز مہمانوں کے ساتھ بیٹھنے کی بجائے قیدی خواتین کے ساتھ بیٹھ گئیں، وزیراعلیٰ قیدی خواتین کو خود سموسے ، پکوڑے ،پھل اور کھانا پیش کرتی رہیں، مریم نواز نے سنٹرل جیل کے مزید پڑھیں

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا کل آخری روز

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا کل آخری روز ہے،تین ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت مذاکرات  میں بڑی پیش رفت متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی،آئی ایم ایف مشن کا 18 مارچ تک پاکستان میں قیام مزید پڑھیں

لاہور ایک مرتبہ پھر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا

صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی بڑھنے لگی ہے جس کےباعث لاہور  آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر آگیا ہے۔  لاہور کاائیرکوالٹی انڈیکس 262ریکارڈ کی گئی ہے، ذکی فارم میں آلودگی کی شرح 266 ریکارڈ، شاہراہ قائداعظم میں 259 ،فیز 8 ڈی ایچ اے میں شرح 293 ریکارڈ کی گئی مزید پڑھیں

کراچی میں ایک شخص نےپل سے سمندر میں چھلانگ لگادی

نیٹی جیٹی پل سے ایک شخص نے سمندر میں چھلانگ لگادی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سمندر میں چھلانگ لگانے والے شخص کی تلاش جاری ہے۔ سمندر میں چھلانگ لگانے والا 27 سالہ شاہ زیب جناح اسپتال میں زیر علاج تھا۔

لاہور میں انسانی گردے فروخت کرنیوالے گینگ کا انکشاف، پولیس نے اہم کارندہ پکڑ لیا

 لاہور میں گردے فروخت کرنے والے گینگ کا رکن پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزم ساتھی شعیب کے ساتھ مل کر لوگوں کو اغوا کر کے اسلام آباد لے کر جاتا جہاں ڈاکٹر ظفر نامی شخص گردے نکالتا تھا۔ انہوں نے مزید مزید پڑھیں