روس نے یوکرین کے درجنوں ڈرونز تباہ کردیئے

 روس نے ماسکو سمیت ملک کے کئی علاقوں میں یوکرین کے درجنوں ڈرونز کو تباہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کی جانب سےسب سے بڑا حملہ جنوبی روس کے علاقے کراسنودار میں ہوا جہاں ایک آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا۔روسی حکام کے مطابق کریسنوڈار ریجن میں ڈرون حملے میں آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی جب کہ حملے میں ایک شخص ہلاک بھی ہوا۔یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب روس میں عام انتخابات ہو رہے ہیں جن میں صدر ولادیمیر پوٹن کی جیت یقینی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں