لاہور میں انسانی گردے فروخت کرنیوالے گینگ کا انکشاف، پولیس نے اہم کارندہ پکڑ لیا

 لاہور میں گردے فروخت کرنے والے گینگ کا رکن پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزم ساتھی شعیب کے ساتھ مل کر لوگوں کو اغوا کر کے اسلام آباد لے کر جاتا جہاں ڈاکٹر ظفر نامی شخص گردے نکالتا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ غریب لوگوں کو گردے کے عوض پہلے ساڑھے 4 لاکھ روپے دینے کی پیشکش کی جاتی تھی تاہم جب گردے نکال لئے جاتے تو پھر صرف 50 سے 60 ہزار دے کر ٹرخا دیا جاتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں