لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی کوٹ لکھپت جیل آمد،قیدیوں کیساتھ افطاری کی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کا دورہ کیا اور قیدی خواتین کے ساتھ روزہ افطار کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز مہمانوں کے ساتھ بیٹھنے کی بجائے قیدی خواتین کے ساتھ بیٹھ گئیں، وزیراعلیٰ قیدی خواتین کو خود سموسے ، پکوڑے ،پھل اور کھانا پیش کرتی رہیں، مریم نواز نے سنٹرل جیل کے لان میں پودا لگایا اور مزید درخت لگانے کی ہدایت بھی کی۔

مریم نواز نے اس سیل کا دورہ بھی کیا جہاں ان کے والد نواز شریف قید کے دوران رہے، مریم نواز جیل میں گزارے وقت کی یادیں تازہ کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں