ائیرانڈیا کو نقصان کا سامنا، 180 ملازمین کو نکال دیا گیا

بھارتی ائیر لائن ائیرانڈیا کو نقصان کے سبب انتظامیہ نے 180 ملازمین کو ملازمت سے برخاست کر دیا۔

ائیرانڈیا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نوکری سے نکالے جانیوالے تمام ملازمین کا تعلق نان فلائنگ سٹاف سے ہے۔ اس سے قبل ملازمین کو رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سکیم کی پیشکش کی گئی تھی تاہم اس میں عدم دلچسپی کے سبب ملازمین کو ائیر لائن سے نکالا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی قومی ائیر لائن کو نقصان کے سبب ٹاٹا گروپ نے 2022ء میں خرید لیا تھا تاہم دو دفعہ رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پلان کے بعد اب ملازمین کو جبری برخاست کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں