یوم پاکستان کے موقع پرپریڈ میں آذربائیجان اورچین کے فوجی دستے بھی حصہ لیں گے

23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں پورے جوش و جذبے سے جاری ہیں، یوم پاکستان کی پریڈ میں آذربائیجان اور چین کے فوجی دستے بھی حصہ لینے کے لیے پہنچ چکے ہیں۔آذربائیجان کے فوجی دستوں نے اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر ملک مزید پڑھیں

ترکی میں خراب پی آئی اے کا بوئنگ طیارہ مرمت کے بعد اسلام آباد پہنچ گیا

ترکی میں فنی خرابی کا شکار پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ بھی مرمت کے بعد اسلام آباد پہنچ گیا۔ج بوئنگ 777 طیارہ دو روز قبل استنبول سے پرواز 706 کے طور پر اسلام آباد کیلئے اڑان نہ بھرنے کے دوران رن وے پر فنی خرابی کا شکار ہوا، پی آئی اے کے انجینئرز مزید پڑھیں

آئرلینڈ کے وزیراعظم نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے سامنے غزہ کا معاملہ اٹھادیا

آئرلینڈ کے وزیراعظم لیو وراڈکر نے وائٹ ہاؤس میں تقریر کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن کے سامنے غزہ کا معاملہ اٹھا دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں سینٹ پیٹرکس ڈے کی تقریب سے خطاب کے دوران غزہ پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو مزید پڑھیں

سینیٹ الیکشن، صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ الیکشن ٹریبونل میں چیلنج

تحریک انصاف کی امیدوار صنم جاوید نے سینیٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کے کاغذات حقائق کے برعکس مسترد کئے،صنم جاوید پر اعتراض عائد کیا گیا کہ کاغذات میں پلاٹ ظاہر نہیں کیا،صنم جاوید مزید پڑھیں

اسلام آباد، شہری سے رشوت لینے والے 3 پولیس اہلکار معطل

اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے گاڑی سوار شہری سے رشوت لینے کا واقعہ سامنے آیا ہے، رشوت لینے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے 3 اہلکاروں کو معطل کردیا۔ شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ گاڑی کے کاغذات نہ ہونے پر سیکٹر جی الیون ناکے پر اہلکاروں مزید پڑھیں

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون… ? معاملہ پیچیدہ ہوگیا

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون سی جماعت سے ہوگا یہ معاملہ پیچیدہ ہوگیا ہے، تحریک انصاف نے اپنے آپ کو خود اس مشکل میں ڈالا ہے، پارلیمانی لیڈر کا انتخاب پارٹی کا اندرونی معاملہ ہوتا ہے، آرٹیکل63اے اور 51 پڑھیں تو زین قریشی کے پارلیمانی لیڈر مزید پڑھیں

ریٹائرڈ فوجی افسران سے متعلق کوئی تضحیک آمیز بات نہیں کی،مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں: خواجہ آصف کھل کر بول پڑے

وزیردفاع خواجہ آصف نےخود کوملنے والی دھمکیوں سے متعلق کہا ہے کہ میں نے ریٹائرڈ فوجی افسران سے متعلق کوئی تضحیک آمیز بات نہیں کی، ہمیں بریفنگ میں امید دی گئی تھی کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگ واپس آئیں گے تو ملک میں امن ہوگا، اب ہونے والی شہادتیں اسی میٹنگ کا شاخسانہ مزید پڑھیں

معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سب کا مل بیٹھنا وقت کی ضرورت ہے: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں سول و عسکری قیادت نے شرکت کی، آرمی چیف جنرل عاصم مزید پڑھیں

سائفر میں دھمکی تھی یا سازش ،ڈیمارش کرنے کی ضرورت تھی۔۔۔؟ حسین حقانی کا تبصرہ بھی آ گیا

امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ سائفر کے متن سے کوئی پڑھا لکھا بین الاقوامی حالات سے واقف آدمی یہ نتیجہ اخذ نہیں کرسکتا کہ اس میں کسی قسم کی دھمکی یا سازش تھی،میرے نزدیک تو ڈیمارش کی بھی ضرورت نہیں تھی۔ پاکستان کیلئے امریکی پالیسی میں کسی تبدیلی کا مزید پڑھیں

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،ایک دہشتگردہلاک

پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،دوران آپریشن لیاقت چاکر نامی دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سے مزید پڑھیں