قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون… ? معاملہ پیچیدہ ہوگیا

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون سی جماعت سے ہوگا یہ معاملہ پیچیدہ ہوگیا ہے، تحریک انصاف نے اپنے آپ کو خود اس مشکل میں ڈالا ہے، پارلیمانی لیڈر کا انتخاب پارٹی کا اندرونی معاملہ ہوتا ہے، آرٹیکل63اے اور 51 پڑھیں تو زین قریشی کے پارلیمانی لیڈر بننے کی گنجائش نکل آئے گی۔ میرا شروع سے مؤقف رہا کہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو نہیں مل سکتیں، کسی بھی سیاسی جماعت کو مخصوص نشستیں حاصل کرنے کیلئے الیکشن میں حصہ لینا ہوتا ہے، سنی اتحاد کونسل نے دو چار نشستیں بھی جیتی ہوتیں تو پھر آزاد امیدواروں کی شمولیت پر کوئی قدغن نہیں ہوتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں