اسلام آباد، شہری سے رشوت لینے والے 3 پولیس اہلکار معطل

اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے گاڑی سوار شہری سے رشوت لینے کا واقعہ سامنے آیا ہے، رشوت لینے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے 3 اہلکاروں کو معطل کردیا۔ شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ گاڑی کے کاغذات نہ ہونے پر سیکٹر جی الیون ناکے پر اہلکاروں نے 20 ہزار روپے رشوت طلب کی، نہ دینے کی صورت میں گاڑی تھانے میں بند کرنے کی دھمکی دی۔شہری کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے 20 ہزار رشوت کا تقاضا کیا، 10 ہزار روپے رشوت لینے کے بعد گاڑی کو جانے دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں