9مئی مقدمات ؛ پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی 2مقدمات میں ضمانت میں کل تک توسیع

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 9مئی واقعات پر پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی 2مقدمات میں ضمانت میں کل تک توسیع کردی، جج طاہر عباس سپرا نے ہدایت کی کہ شریک ملزمان کا ریکارڈ کل تک عدالت میں جمع کرائیں۔  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں 9مئی واقعات پر پی ٹی آئی رہنما مزید پڑھیں

لاہور ہائیکورٹ کے ایک فیصلے سے الیکشن پھر ڈی ریل ہو سکتے تھے، چیف جسٹس فائز عیسیٰ

 چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے ایک فیصلے سے الیکشن پھر ڈی ریل ہو سکتے تھے، ہم نے چھٹیوں پر جانے سے پہلے رات کو اس آرڈر کیخلاف کیس سنا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جسٹس سردار طارق مزید پڑھیں

اظہر علی کی قسمت کھلنے کا امکان، پی سی بی میں کونسی اہم ذمہ داری مل سکتی ہے؟ بڑا دعویٰ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنےکا امکان ہے۔ اظہر علی کو سلیکشن کمیٹی یا ہائی پرفارمنس سینٹر میں ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔ چیئرمین پی سی بی اظہر علی کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے حق میں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم مزید پڑھیں

نامعلوم افراد کی اندھادھند فائرنگ، 2 خواتین قتل

 نوڈیرو میں دو خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعے میں 23 سالہ نسیم اور 28سالہ کرن کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، گاؤں میر واہ کھوکھر میں خواتین پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس پر دونوں شدید زخمی ہوئیں اور بعد مزید پڑھیں

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا  

 ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل جاری ہے، آج بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 180 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں جمعہ مزید پڑھیں

ایم کیوایم نے بلاول بھٹو کو کس کام کیلئے قائل کر لیا ؟ بڑا دعویٰ

ایم کیو ایم پاکستان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو اختیارات کی مزید نچلی سطح پر منتقلی پر قائل کر لیا ہے۔ خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اختیارات کی منتقلی پر گفتگو مزید پڑھیں

جیل سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پراسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا

جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پراسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا،جیل سپرنٹنڈنٹ نے مزید پڑھیں

سردی چلی گئی یا نہیں، مزید مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی، ملک کے کن حصوں میں بارشیں ہوں گی؟

 ملک میں مزید مغربی ہواؤں کے سلسلے کی پیش گوئی کے سبب بلوچستان اور سندھ میں بارشوں اور برف باری کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 9 مارچ کو بلوچستان میں داخل ہو گا جہاں 9 سے 13 مارچ تک برف باری اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مغربی ہواؤں کا مزید پڑھیں

محمود خان اچکزئی کا صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط 

صدارتی امیدوار محمود اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔ محمود خان اچکزئی نے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا، محمود اچکزئی نے خط میں کہا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعدد مخصوص نشستیں ابھی خالی ہیں،الیکٹورل کالج مکمل  ہونے تک الیکشن ملتوی کیا جائے۔

کینسر سے لڑنے والی نادیہ جمیل کا ایک اور بیماری کا انکشاف

اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ وہ کینسر میں مبتلا رہنے کے علاوہ ایک اور بیماری کا بچپن سے شکار رہی ہیں۔ نادیہ جمیل نے ایک غیر ملکی میڈیا سروس کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں مرگی کا مرض لاحق ہے اور انہیں بچپن سے ہی مرگی کے دورے پڑتے ہیں۔ اس مزید پڑھیں