9مئی مقدمات ؛ پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی 2مقدمات میں ضمانت میں کل تک توسیع

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 9مئی واقعات پر پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی 2مقدمات میں ضمانت میں کل تک توسیع کردی، جج طاہر عباس سپرا نے ہدایت کی کہ شریک ملزمان کا ریکارڈ کل تک عدالت میں جمع کرائیں۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں 9مئی واقعات پر پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی دو درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی،وکیل صفائی نے کہاکہ دیگر شریک ملزمان کی درخواست ضمانت منظور ہو چکی ،جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ کیا سرٹیفکیٹ میں لکھا ہے کس کس کی درخواست ضمانت منظور ہوئیں؟ دلائل دینے آئے ہیں، تیاری تو کرکے آئیں، میں نالائق آدمی ہوں لیکن آپ کو قانون سکھا رہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں