جیل سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پراسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا

جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پراسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا،جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ دو روز قبل اڈیالہ جیل کی بیک سائیڈ سے اسلحہ اوربارود برآمد ہوا ، دو افراد گرفتار ہوئے ،کل سارا دن سرچ آپریشن جاری رہا، سرچ آپریشن کی وجہ سے گزشتہ روز رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں