کینسر سے لڑنے والی نادیہ جمیل کا ایک اور بیماری کا انکشاف

اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ وہ کینسر میں مبتلا رہنے کے علاوہ ایک اور بیماری کا بچپن سے شکار رہی ہیں۔

نادیہ جمیل نے ایک غیر ملکی میڈیا سروس کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں مرگی کا مرض لاحق ہے اور انہیں بچپن سے ہی مرگی کے دورے پڑتے ہیں۔ اس سے ان کے جسم کا دایاں حصہ متاثر ہو چکا ہے اور ان کا دایاں ہاتھ صحیح طریقے سے کام نہیں کرتا، لہذا وہ بائیں ہاتھ سے کھانا کھاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ اس لئے بنتی ہیں کہ وہ ویڈیوز میں جب بائیں ہاتھ سے کھانا کھاتی دکھائی دیتی ہیں تو لوگ انہیں گالیاں دیتے ہیں، اس حد تک ٹرولنگ سے ان کے بچے بھی تنگ آ گئے ہیں اور انہیں سوشل میڈیا پر کھانا کھانے کی ویڈیوز شیئر کرنے سے منع کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں