حکومت کا 10 لاکھ لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اوور سیز پاکستانیز ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ حکومت رواں سال 10لاکھ پاکستانیوں کو روزگار کے لیے بیرون ملک بھجوائے گی۔ایکسپریس ٹربیون کے مطابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ سعودی حکام ویزے دینے کے لیے جلد پاکستان آ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جرمنی، یونان اور رومانیہ مزید پڑھیں

ایک مرتبہ پھر 4 اپریل کوعدل و انصاف کا قتل کردیا گیا، وزیر اعظم کا قومی اسمبلی میں خطاب

اسلام آباد( آن لائن) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ4 اپریل کے روز ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی تھی، آج ایک مرتبہ پھر 4اپریل ہی کے روز عدل و انصاف کا قتل کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا مزید پڑھیں

بابر کے کہنے پر شاداب خان کو آرام کرانے کا فیصلہ واپس، قومی ٹیم میں شامل ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

 کراچی( آن لائن) نیوزی لینڈ سے سیریز کیلیے اسکواڈ میں بابراعظم کی قومی ٹیم میں بطور کپتان واپسی ہو گئی۔بابر کے کہنے پر شاداب خان کو آرام کرانے کا فیصلہ بھی تبدیل ہو گیا، وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں سکواڈز میں شامل ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ممکنہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم، مزید پڑھیں

ملک میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

 کراچی( آن لائن) پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار روپے اضافے کے بعد 2لاکھ 14 ہزار 500 مزید پڑھیں

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنا رد عمل جاری کر دیا 

اسلام آباد (آن لائن )وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت جاری ہے جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر بات چیت کی گئی، تمام اراکین نے اپنی رائے دی مزید پڑھیں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور( آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی ،درخواست میں الیکشن کمیشن کو بھی مزید پڑھیں

رستم پاکستان دنگل کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

 لاہور(این این آئی) رستم پاکستان دنگل 7 مئی کو لاہور کے پنجاب سٹیڈیم میں ہوگا۔ریسلنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ارشد ستار کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کے زمان انور جانی اور بہاولپور کے محمد آصف اس مقابلے میں مدمقابل ہوں گے۔اس دنگل کے موقع پر 30 چھوٹی بڑی کشتیوں کے بھی مقابلے ہوں گے۔واضح مزید پڑھیں

ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر باکسر عامر خان پر پابندی عائد کر دی گئی

لندن (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پر ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  عامر خان پر پابندی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر لگائی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2022 میں کیل برووک کے ساتھ فائٹ کے بعد عامر خان مزید پڑھیں

سپریم کورٹ فیصلہ، تحریک انصاف کا اہم مشاورتی اجلاس کل طلب

لاہور ( آن لائن) تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں اہم مشاورتی اجلاس کل طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے، اجلاس میں مرکزی قیادت شرکت کرے گی جبکہ انتخابی مہم سمیت الیکشن کی تیاریوں پر تفصیلی غورو مزید پڑھیں

وفاق اور پنجاب حکومت نے مفت آٹا سکیم کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (این این آئی)وفاق اور پنجاب حکومت نے مفت آٹا سکیم کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وفاق اور پنجاب نے مزید 1 کروڑ 60 لاکھ خاندانوں کو مفت آٹا مہیا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق اب تک 1 کروڑ 58 لاکھ مستحق خاندانوں کو مزید پڑھیں