عمران خان نے عید کے بعد انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا

لاہور( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عید کے بعد صوبے بھر میں انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر یوم تشکر منایا گیا، اس موقع پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کا مزید پڑھیں

جماعت اسلامی کا آج سے  قومی انتخابات کیلئے  اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششوں کے آغاز کا فیصلہ 

لاہور ( آن لائن)  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملک میں سیاسی و آئینی ڈیڈلاک کے تناظر میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی قیادت سے خود رابطہ کرکے شفاف قومی انتخابات کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششوں کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ منصورہ میں ان کی زیرصدارت مرکزی قیادت کے اجلاس میں مزید پڑھیں

سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ پوری پارلیمنٹ کو گھر بھیجنا چاہتا ہے تو یہ بھی ہوجانا چاہیے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ پوری پارلیمنٹ کو گھر بھیجنا چاہتا ہے تو ایک بار یہ بھی ہوجانا چاہیے۔ جیو نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن فیصلہ کرنے میں آزاد ہےلیکن یہ فیصلہ حکومت پربائنڈنگ نہیں مزید پڑھیں

سیاست میں فوج کا کردار ختم کرنے کی خواہش نہیں کی جاسکتی، عمران خان

لاہور( آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاست سے فوج کے کردار کو ختم کرنے کی خواہش نہیں کی جاسکتی کیونکہ یہ 70 سال سےجڑا ہواہے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فوج کے کردار میں توازن کی ضرورت ہے، توازن کے بغیر ایسا گورننس سسٹم نہیں مزید پڑھیں

مریم نواز کی افطاری میں فروٹ چاٹ بنانے کی ویڈیو سامنے آگئی

لاہور ( آن لائن) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی کسی بھی مشرقی خاتون کی طرح افطاری کے وقت فروٹ چاٹ بنانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں فروٹ چاٹ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر مزید پڑھیں

رمضان میں وزش کا سب سے بہترین وقت کون سا ہے؟

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہ مقدس رمضان میں کس طرح متحرک رہا جا سکتا ہے اور ورزش کے لیے کون سا وقت بہترین ہوتا ہے؟ دبئی کے ویمنز سپر کلب ’FitnGlam‘ کی بانی ہیلینا حجازی نے اس سوال کا تفصیلی جواب دے دیا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق فٹنس ایک ہیلینا حجازی نے بتایا ہے کہ چوتھے مزید پڑھیں

 تخت لاہور کی لڑائی پاکستان کو لے ڈوبے گی، ،بلاول بھٹو

گمبٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ تخت لاہور کی لڑائی پاکستان کو لے ڈوبے گی، گمبٹ میں تقریب سے خطاب بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سپریم کورٹ کے ججز اپنے اختیارساتھیوں کے شیئر کرنے کو تیار نہیں ،صدر زرداری نے صدر ہوتے ہوئے اپنے اختیارات مزید پڑھیں

ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

 کراچی( آن لائن)پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2500روپے فی تولہ کابڑا اضافہ ہوا ہےجس کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد 217000روپے کی ریکارڈ سطح مزید پڑھیں

”ایک بھی ثبوت نظر نہیں آیا، عارف نقوی کی بھیجی رقم جرم کی رقم تھی“ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

اسلام آباد( آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس، فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں عمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائیکورٹ نے کیس کے شواہد پر سوالات اٹھا دیئے ، فیصلے میں کہا گیاہے کہ مزید پڑھیں

بجلی کے میٹر کی قیمت 22 ہزار سے بڑھا کر کتنی کیئے جانے کا امکان ہے ؟ لاہور میں بجلی کا میٹر لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے پریشان کن خبر 

لاہور ( آں لائن ) لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی کو ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے باعث بجلی کے میٹرز کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ، میٹر بنانے والی کمپنیوں نے میٹر مہنگے کرنے کامطالبہ کر دیاہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے کہاہے کہ میٹر بنانے والی کمپنیوں نے مزید پڑھیں