چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور( آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی ،درخواست میں الیکشن کمیشن کو بھی فریق بنایاگیاہے۔

درخواست میں عمران خان کو سرکاری و عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دینے کی استدعاکی گئی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ سیاسی مقاصد کیلئے عمران خان نے سائفر کا جھوٹا بیانیہ بھی بنایا،عمران خان کے جھوٹے بیانیے سے فوج کے وقار کو نقصان پہنچا،عمران خان صادق و امین نہیں ۔

درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ عمران خان نے دوران عدت شادی کی ،استدعا کی جاتی ہے کہ عمران خان کو نااہل قراردیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں